ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جیوتی رادتیہ سندھیا کی سیٹ پر اہلیہ پریہ درشنی راجے نے سنبھالی کمان

جیوتی رادتیہ سندھیا کی سیٹ پر اہلیہ پریہ درشنی راجے نے سنبھالی کمان

Wed, 20 Feb 2019 12:17:47    S.O. News Service

بھوپال20فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس جنرل سکریٹری جیوتی رادتیہ سندھیا کو اتر پردیش کی ذمہ داری ملنے کے بعد ان کی پارلیمانی سیٹ کو بچائے رکھنے کی ذمہ داری ان کی بیوی پریہ درشنی راجے سندھیا نے سنبھال لی ہے۔ پریہ درشنی راجے نے کو شیو پوری پارلیمانی سیٹ میں نو دن کا دورہ شروع کر دیا ہے۔ اس دوران وہ خواتین سے مل رہی ہیں۔ بوتھ پر کام کرنے والی عورت کارکن بھی پریہ درشنی سے مل کر خوش ہیں۔ واضح ہو کہ پریہ درشنی راجے سندھیا پہلے صرف انتخابی مہم کے درمیان میں کچھ دنوں کے لئے ہی آتی تھیں مگر اس بار الیکشن کے اعلان کے پہلے ہی اتنے بڑے عوامی رابطہ مہم کو ان کی سیاست میں داخل سے جوڑ کر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ خواتین باتوں باتوں میں ان سے گونا شیوپوری کی اس سیٹ سے الیکشن لڑنے کو بھی کہہ رہی ہیں۔ پریہ درشنی راجے ان نو دنوں کے رابطہ مہم میں تقریبا دو ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر کے 2235 بوتھ کے کانگریس کارکنان سے رابطہ کر اپنے شوہر کو جتانے کی اپیل کریں گی۔


Share: